16 اگست ، 2016
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان الزبتھ ٹروڈو نے نریندر مودی کے پاکستان سے متعلق بیان پر تبصرے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر سے متعلق ہمارے موقف میں تبدیلی نہیں آئی ہے ۔ دونوں ممالک کو مل کر مسئلہ کشمیر کا حل نکالناہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کے تمام مثبت اقدامات کی حمایت کرتے ہیں۔ الزبتھ ٹروڈو نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں تشدد پرتشویش ہے۔
انھوں نے بتایاکہ امریکا مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کی کوششوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے تاہم اس معاملے کے پر امن حل کے لیے تمام فریقین کو مل کر کوشش کرنا ہوگی۔