16 اگست ، 2016
کراچی کے برساتی نالوں پر قائم تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے ۔ گجر اور منظور کالونی نالے پر قائم ڈیڑھ ہزار سے زائد غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دی گئیں۔
محکمہ انسداد تجاوزات کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے سربراہ مظہر خان کے مطابق گجر نالہ موسیٰ کالونی پر بھاری مشینری کے ذریعے تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ موسیٰ کالونی کے قریب 1058 پختہ تعمیرات کو مسمار کردیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گجر نالے سے تجاوزات کے خاتمے کے بعد سڑک تعمیر کی جائے گی تاکہ مستقبل میں نالے کی صفائی میں کوئی رکاوٹ نہ ہو۔
منظور کالونی نالہ میں بھی بھاری مشینری کی مدد سے 515 مکانات اور دکانیں مسمار کردی گئیں ۔ گجر نالہ سے وحید کالونی تک کارروائی شروع کردی گئی ہے تجاوزات کے خاتمے کا سلسلہ جاری ہے۔