پاکستان
16 اگست ، 2016

ٹی او آرز پر ڈیڈ لاک ،اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس طلب

ٹی او آرز پر ڈیڈ لاک ،اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس طلب

 


ٹی او آرز پر ڈیڈ لاک کے معاملے میں حکمت عملی طے کرنے کیلئے اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس کل اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا ہے ۔


اپوزیشن ذرائع کے مطابق ٹی او آرز پر ڈیڈلاک سے متعلق اجلاس بدھ کو صبح گیارہ بجے اسلام آباد میں اعتزاز احسن کے چیمبر میں ہوگا، اجلاس میں پیپلزپارٹی ،تحریک انصاف ،مسلم لیگ ق اور جماعت اسلامی کے نمائندے شریک ہوں گے۔


آفتاب شیر پاو ٔ ،شیخ رشید اور سینیٹر اسرار اللہ زہری کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے،ذرائع کے مطابق اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کے نمائندے پانامہ لیکس کیلیے ٹی او آرز کے ڈیڈ لاک کے معاملے پرحتمی حکمت عملی طےکریں گے ۔

مزید خبریں :