پاکستان
16 اگست ، 2016

جامعہ کراچی کے شعبہ نباتیات میں نتائج تبدیل ہونے کا انکشاف

جامعہ کراچی کے شعبہ نباتیات میں نتائج تبدیل ہونے کا انکشاف

جامعہ کراچی کے شعبہ نباتیات میں نتائج تبدیل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ چیئرمین نباتیات ڈاکٹر احتشام نے کہا ہےکہ نتائج کیسے تبدیل ہوئے تحقیقات کی جائے گی۔

انٹر بورڈ کے بعد جامعہ کراچی میں نتائج تبدیل کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ بوٹنی ڈپارٹمنٹ کے اساتذہ نے ایک ہی مضمون کے دو نتائج جاری کیے ہیں۔ دوسرے نتائج میں پاس طالبات کو فیل اور فیل کو پاس کیا گیا ہے۔

متاثرہ طالبات نے الزام عائد کیا ہے کہ اساتذہ نے پاس کرنے کے پیسے طلب کیے جو ادا نہیں کرسکے۔ طلبا نے شفاف نتائج کے حصول کے لیے ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن کو درخواست دی ہے۔

دو ماہ میں جامعہ کراچی میں نتائج تبدیلی کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔اس سے قبل بھی بی اے کی 205 طلبا کے نتائج تبدیل کیے گئے تھے،چیئرمین بوٹنی ڈپارٹمنٹ کے مطابق نتائج کیسے تبدیل ہوئے تحقیقات کی جائے گی۔

مزید خبریں :