پاکستان
16 اگست ، 2016

شیخ رشید نے وزیراعظم کی نااہلی کیلئے ریفرنس جمع کرادیا

شیخ رشید نے وزیراعظم کی نااہلی کیلئے ریفرنس جمع کرادیا

 


تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے بعد عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بھی وزیراعظم کی نااہلی کیلئے ریفرنس اسپیکر آفس میں جمع کرادیا ،شیخ رشید کہتے ہیں ریفرنس میں پاناما لیکس کو بنیاد بنایا ہے۔


شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ ثبوت اورشواہد وزیراعظم کو نااہل ثابت کرنےکےلیےکافی ہیں،اسپیکر سے آئینی ذمہ داری شفاف طریقے سے انجام دینے درخواست کی ہے۔


شیخ رشید نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف رکن قومی اسمبلی رہنے کے اہل نہیں،وزیراعظم کے نااہلی ریفرنس کے 162صفحات ہیں۔

مزید خبریں :