16 اگست ، 2016
پی پی کے رہنما لطیف کھوسہ نے چوہدری نثار پروار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری نثار کو اب بڑا ہوجانا چاہیے ، دہشت گردوں کا محاسبہ ہوتا نہیں ،وفاقی حکومت کوڈاکٹر عاصم اور ایان علی دکھائی دے رہے ہیں ۔
لطیف کھوسہ نے کہا کہ پی پی نےوفاقی حکومت سے کبھی معافی نہیں مانگی،ذوالفقارعلی بھٹو نے بھی معافی نہیں مانگی تھی۔وفاقی حکومت اندھی،بھوکی اور بہری ہوگئی ہے،حکومت عدالتی احکامات بھی روند رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ لگتا ہے ایان علی سب سے بڑی دہشت گرد ہے ، 23 سال کی ماڈل کی تضحیک کی جارہی ہے، وہ ماڈل کو باہرجانے سے روکنے پر تلے ہوئے ہیں۔