17 اگست ، 2016
لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے واجبات کی ادائیگی نہ ہونے پر جوہر ٹاؤن کا اسکول اساتذہ اور بچے سمیت سیل کردیا ۔
لاہورکےعلاقےجوہرٹاؤن میں ایل ڈی اےحکام نےنان کمرشل ایریا میں قائم نجی اسکول سیل کر دیا،ایل ڈی اےحکام نے بچے اور اساتذہ بھی اسکول میں ہی بند کر دیئے۔
ایل ڈی اے حکام کا کہناہےکہ جوہر ٹائون کے نان کمرشل ایریا میں نجی اسکول قائم کرنے اور نوٹس کے باوجود کمرشل فیس ادا نہ کرنے پر کارروائی کی گئی ۔