17 اگست ، 2016
سری لنکا نے آسٹریلیا کو تیسرے ٹیسٹ میں 163 رنز سے ہرا کر سیریز میں وائٹ واش کردیا، تین ٹیسٹ کی سیریز 0-3 سے جیت لی، یہ پہلا موقع ہے جب سری لنکا نے آسٹریلیا کے خلاف کلین سوئپ کیا ہے ۔
سری لنکا کی طرف سے رنگانا ہیراتھ نےدوسری اننگزمیں سات جبکہ ٹیسٹ میں مجموعی طور پر 13 وکٹیں حاصل کیں۔
سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان 12 سیریز ہو چکی ہیں ، 10 میں آسٹریلیا نے کامیابی حاصل کی جبکہ دو سری لنکا کے نام رہیں
سری لنکا سے شکست کے بعد آسٹریلیاپہلی پوزیشن سےمحروم ہوگیا ہے اور بھارت ایک بارپھرنمبرون پوزیشن پرآگیا جبکہ پاکستان ایک درجہ بہتری کے بعددوسری پوزیشن پر آگیا ہے اور اگر بھارت اور ویسٹ انڈیز کا چوتھا ٹیسٹ ڈرا ہوا تو پاکستان پہلی پوزیشن حاصل کرلےگا۔
بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آخری ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا۔