پاکستان
17 اگست ، 2016

مسئلہ کشمیرپر بھارت نے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کردی

 

بھارت نے مسئلہ کشمیر پر بات چیت پر آمادگی ظاہر کردی، پاکستانی سیکریٹری خارجہ کے خط کا جواب بھارت نے دے دیا۔

ذرائع کے مطابق بھارت اپنے ایجنڈے کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہوگیا ہے، اگر ایجنڈا طے ہو جائے تو بات چیت اگلے ہفتے شروع ہوسکتی ہے۔

جموں کشمیر پر مذاکرات کی دعوت پر پاکستان کے خط کا جواب بھارت کی جانب سے آ گیا ہے ،پاکستان کے سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کیلئے بھارتی سیکرٹری خارجہ کو خط لکھا تھا۔

مزید خبریں :