17 اگست ، 2016
وزیراعظم میاں نواز شریف کے خلاف نا اہلی کے ریفرنس کا معاملے پر الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو 6ستمبر کے لیے نوٹس جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم 6 ستمبر تک تحریری جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں، اسحاق ڈار، حمزہ شہباز، شہبازشریف اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے سینیٹر لیاقت ترکئی کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے تمام فریقین کو 6ستمبر تک جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرانے کے احکامات دیئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیر اعظم خود یا اپنے وکیل کے ذریعے جواب داخل کریں، جبکہ ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف اپنے وکیل کے ذریعے ہی الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرائیں گے۔