17 اگست ، 2016
وزیراعظم نواز شریف جمعے کو کراچی کا دورہ کریں گے۔وزیراعظم پاک بحریہ کےفلیٹ میں ٹینکرشامل ہونے کی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے ۔
پاک بحریہ فلیٹ میں ٹینکر لاجسٹک ضروریات پوری کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا ،فلیٹ ٹینکر ترکی کے تعاون سے کراچی شپ یارڈ میں تیار کیا گیا ہے ،فلیٹ ٹینکرکی کراچی شپ یارڈ میں تیاری خودانحصاری کی جانب اہم قدم ہے ۔