پاکستان
17 اگست ، 2016

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن میں آگ لگ گئی،پانی کی سپلائی معطل

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن میں آگ لگ گئی،پانی کی سپلائی معطل

 

واٹر بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر آگ لگنے کے باعث آئندہ 48 گھنٹوں تک کراچی کے شہریوں کو پانی کی قلت کا سامنا رہے گا۔

واٹر بورڈ حکام کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر آگ لگنے کے باعث شہر کو 55 کروڑ گیلن پانی کی فراہمی رک گئی ہے۔

دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک نے بتایا کہ دھابیجی گرڈ اسٹیشن پر آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، کے الیکٹرک کاعملہ موقع پر موجود رہا جبکہ فائر بریگیڈ کو بھی طلب کرلیا گیا، تاہم حفاظتی اقدامات کے پیش نظر دھابیجی پر بجلی کی فراہمی منقطع کی گئی تھی۔

مزید خبریں :