پاکستان
17 اگست ، 2016

لاہور :ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر اب معافی نہیں ملے گی

لاہور :ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر اب معافی نہیں ملے گی

 

لاہور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں کرنے والےہوشیار،خبردار ہو جائیں! اب شغل میں کوئی خلاف ورزی ہو یا غلطی سے، معافی نہیں ملے گی، سڑکوں پر لگے کیمرے غلطیاں پکڑیں گے، قانون تصویری ثبوت لے کر گھروں تک پہنچے گا ۔

بہت ہوچکا، سڑک سڑک، چوکوں اورموڑوں پر ٹریفک کی خلاف ورزیاں بہت ہو چکیں، قدم قدم ایسی خلاف ورزیاں روکنے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب کا اسپیشل مانیٹرنگ یونٹ میدان میں اتر آیا۔

ابتداء لاہور کی دو اہم شاہراہوں مال روڈ اور جیل روڈ سے ہوگی،پھر پورا لاہور اور پھر پورا پنجاب، لاہور بھر کی سڑکوں پر7ہزار کیمرےنصب ہوں گے، کہیں فکس تو کہیں موونگ کیمرے ہوں گے جن سے ہر جگہ، ہر گاڑی پر نظررکھی جائے گی۔

کسی بھی گاڑی سے کوئی چوک یا خلاف ورزی ہوئی ہو، کیمرے نے آنکھ جھپکی، گاڑی اور گاڑی کی پلیٹ نمبر کی تصویر محفوظ، تصویر ڈیٹا سینٹر منتقل ہوتے ہی گاڑی کا چالان تیار کرلیا جائے گا، جرمانہ بینک میں جمع کرانے کے ساتھ اے ٹی ایم پر بھی آپشن موجود ہے،ادا کر دیا تو ٹھیک ورنہ محکمہ ایکسائز کے ریکارڈ میں جمع ہوجائے گا اور ایسی گاڑی بیچنے کا ارادہ بھی بنا تو جرمانے ادا کیے بغیر ٹرانسفر ناممکن ہوگا۔

سینئر ممبراسپیشل مانیٹرنگ یونٹ وزیراعلیٰ پنجاب سلمان صوفی کہتے ہیں کہ مجوزہ بل کی صوبائی کابینہ سےمنظوری لے لی، اسمبلی سے بھی منظور کرا لیا جائے گا، کہتے ہیں کہ کیمرہ سسٹم سے جہاں وارڈن ہر کسی کو نہیں روک سکے گا وہیں غلط چالانوں کی روایت بھی ختم ہو جائے گی۔

مزید خبریں :