17 اگست ، 2016
پیپلزپارٹی نے بھی پاناما لیکس پر حکومت کے خلاف سڑکوں پر آنے کا اعلان کردیا، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی ستمبر میں حکومت کے خلاف سڑکوں پرہوگی۔
خورشید شاہ نے ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی اوآرز پرحکومتی مؤقف میں لچک آئے تو بات آگے بڑھے لیکن حکومت ہے کہ ٹس سے مس نہیں ہو رہی۔
انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ آرمی چیف ملازمت میں توسیع نہیں لیں گے،بھارت کے مقابلے میں پاکستانی قیادت کمزور ہوئی ہے،موجودہ حکومت نےپیپلزپارٹی کی نسبت کسان کوبہت کم سبسڈی دی ہے۔
خورشید شاہ نے یہ بھی کہا کہ امورخارجہ کامعاملہ دو ملاؤں میں مرغی حرام کی طرح ہے، اگرمیں وزیراعظم ہوتاتومودی کی بلوچستان والابیان دینےکی جرأت نہ ہوتی، کشمیر کا آج جو اسٹیٹس بنا ہوا ہے وہ پیپلز پارٹی نے دیا ہے۔