17 اگست ، 2016
حکومت پنجاب کے ترجمان زعیم قادری کا کہنا ہے کہ لطیف کھوسہ ایان علی کی وجہ سےپریشان ہیں،پیپلزپارٹی کے رہنما اپنی سپر ماڈل کے کیس کی بھڑاس نکال رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ لطیف کھوسہ دوسروں پر الزام تراشی کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں، مخالفین بھی وزیراعلیٰ شہباز شریف کی دیانت داری پر انگلی نہیں اٹھا سکتے،شہبازشریف نے گڈگورننس اور شفافیت کی اعلیٰ روایات کو فروغ دیا۔