30 جنوری ، 2012
اسلام آباد … پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے وزارت پیٹرولیم کو بھجوائی گئی سمری جیو نیوز کو موصول ہوگئی۔ اوگرا کی طرف سے وزارت پیٹرولیم کو بجھوائی گئی سمری میں یکم فروری سے پیٹرول 5 روپے 37 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 11 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے، اوگرا کی طرف سے وزارت پیٹرولیم کو بھیجی گئی سمری جیونیوز کو موصول ہو گئی۔ اوگرا کی طرف سے وزارت پیٹرولیم کو بھیجی جانے والی سمری کے مطابق 5 روپے 37 پیسے اضافے کے بعد فی لیٹر پیٹرول کی نئی قیمت 94 روپے 91 پیسے، جبکہ 3روپے 11 پیسے اضافے کے بعد فی لیٹر ڈیزل کی نئی قیمت 101 روپے 93 پیسے کرنے کی تجویز دی گئی ہے، ایچ او بی سی کی فی لیٹر قیمت 6 روپے 29 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 118 روپے 20 پیسے اور مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 2 روپے 78 پیسے بڑھانے کے بعد 92 روپے 2 پیسے کرنے کی تجویز دی گئی ہے ، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 43 پیسے فی لیٹر اضافہ تجویز کیا گیا ہے ۔ اوگرا ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل 110ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر 114ڈالر ہو گیا تھا، جبکہ پچھلے ماہ کے مقابلے میں ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں1.2فیصد کمی واقع ہو گئی۔