دنیا
20 اگست ، 2016

مقبوضہ کشمیر کی اپوزیشن جماعتوںکے وفد کی بھارتی صدر سے ملاقات

مقبوضہ کشمیر کی اپوزیشن جماعتوںکے وفد کی بھارتی صدر سے ملاقات

 

مقبوضہ کشمیر کی اپوزیشن جماعتوں کے وفد نے بھارتی صدر پرناب مکھرجی سے ملاقات کی، اس موقع پر مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ھتا کہ کشمیرکے معاملے پرمرکزی اور ریاستی حکومت نے مایوس کیا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں صورتحال انتہائی خراب ہے،جس کے فوری حل کی ضرورت ہے،کشمیر کی کشیدہ صورتحال کا حل فورسز کے استعمال سے نہیں نکلے گا۔

عمر عبداللہ نے یہ بھی کہا کہ کشمیر کی صورتحال کو قابو کرنے میں محبوبہ مفتی کی حکومت ناکام ہوگئی ،سیاسی مسئلے کا سیاسی طریقے سے حل نکالا جانا چاہیے۔

مزید خبریں :