پاکستان
20 اگست ، 2016

صادق آباد:مسلح افراد کی فائرنگ سے 3افراد زخمی

صادق آباد:مسلح افراد کی فائرنگ سے 3افراد زخمی

 

رحیم یار خان کے شہر صادق آباد میں مسلح افراد نے تشدد کے بعد فائرنگ کر کے 3 افراد کو زخمی کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق اوور ہیڈ برج صادق آباد میں مسلح افراد نے 3 افراد پر دھاوا دیا اور تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد فائرنگ کر کے فرار ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد اور فائرنگ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے، چند روز قبل ایک شخص قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا کاٹ کر آیا تھا جسے مخالفین فائرنگ کر کے ہلاک کردیا تھا جس کے بعد سے ماچھی اور جٹ برادری میں کشیدگی پیدا ہو گئی ہے ۔

مزید خبریں :