20 اگست ، 2016
فیصل آباد میں ٹیوشن سینٹر سے لاپتہ ہونےو الا لڑکا لاہور سے مل گیا، بچہ والدین کے جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکر گیا تھا، اغوا کا شبہ ظاہر کرکے پولیس کے خلاف احتجاج کرنے والے باپ کے خلاف ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
فیصل آباد کے علاقے محمد آباد کا 13سالہ جواد ٹیوشن سینٹر جانے کے بعد لاپتہ ہوگیا تھا جس کے بعد باپ نے اغوا کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے پولیس کے خلاف احتجاج کیا تھا۔
جواد چند دن بعد پولیس کو داتا دبار لاہور سے ملا جسے والدین کے سپرد کردیا گیا،جواد کا کہنا تھا کہ وہ ماں باپ کے جھگڑوں سے تنگ آکر بھاگا تھا۔