پاکستان
20 اگست ، 2016

پی ٹی آئی میں کوئی باغی گروپ نہیں ہے، نعیم الحق

پی ٹی آئی میں کوئی باغی گروپ نہیں ہے، نعیم الحق

 

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں کوئی باغی گروپ نہیں ہے، آج عمران خان سے ملاقات کرنے والوں نے بھی ان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کرنے والوں نے خامیوں کی نشاندہی کی ہے جسے بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔

اب موقع پر ممبر اسمبلی پی ٹی آئی داور خان کنڈی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے تحفظات دور کرانے کی یقین دہانی کی ہے، ہمارا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں، ہم چاہتے ہیں کہ کے پی کے میں حکومت بہتر کارگردگی دکھائے۔

ایک اور پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی یاسین خلیل کا کہنا تھا کہ ہمارے تمام مطالبات پارٹی اور صوبے کی بہتری کے لیے ہیں۔

مزید خبریں :