20 اگست ، 2016
پاکستان عوامی تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر طاہر القادری کہتے ہیں کہ پاکستان عوامی تحریک نے105 شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے،ہم قانون کو ہاتھ میں نہیں لیں گے۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے ویڈیو لنک کے ذریعے پاکستان عوامی تحریک کے تحت ملک کے مختلف شہروں میں ہونے والے مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ عوامی تحریک کے مظاہروں میں دیگر جماعتوں کے رہنما اور کارکنان بھی شریک ہوئے۔