پاکستان
20 اگست ، 2016

کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف خواتین اور بچوں کا اسلام آبادمیں مظاہرہ

کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف خواتین اور بچوں کا اسلام آبادمیں مظاہرہ

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف خواتین اور بچوں نے اسلام آبادمیں مظاہرہ کیا۔ مقبوضہ کشمیر کےحالات بدترین ہوچکے لیکن انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں کوئی کردار ادار کرنے کی بجائے ہاتھ پہ ہاتھ دھرے بیٹھی ہیں ۔

اسلام آبادمیں مظاہرین خواتین کا کہنا تھا کہ وہ کشمیریوں کی آزادی تک ان کےشانہ بشانہ چلیں گی، ننھے مظاہرین نے مقبوضہ کشمیر کے بچوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کیلئے اپنی آنکھوں پرپٹیاں باندھیں ،مظاہرین کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو حق ہے کہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں۔

مزید خبریں :