20 اگست ، 2016
الٹا چور کوتوال کوڈانٹے ،بھارت نے مقبوضہ وادی میں کشیدگی کاالزام ایک بارپھر پاکستان پرلگادیا ۔ بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ کہتے ہیں کہ پاکستان مقبوضہ وادی کےحالات خراب کررہا ہے ۔
بھارتی وزیرداخلہ کو ظلم کے خلاف کشمیریوں کا احتجاج بھی پسند نہیں کہتے ہیں مظاہروں سے مسائل حل نہیں ہوں گے ،ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کو ٹکڑوں میں بانٹنا چاہتا ہے ۔
بھارتی وزیرداخلہ نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کو کشمیر ہی نہیں کشمیریوں سے بھی محبت ہے ۔
دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراٰعلی عمرعبداللہ نے کہا ہےکہ کشمیر کی کشیدہ صورت حال میں پاکستان کا کوئی قصور نہیں، کشمیر کامسئلہ طاقت کے ذریعے حل نہیں کیا جاسکتا ،مرکزی اور ریاستی حکومت کشمیر میں ناکام ہوگئی ہے ۔