21 اگست ، 2016
شام کی سرحد کے قریب ترکی کے شہر غازی انتب میں شادی کی تقریب میں دھماکے کے نتیجے میں30افراد ہلاک اور90 سے زائد زخمی ہوگئے ، حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا دہشت گردی ہے اور اس میںداعش ملوث ہو سکتی ہے ۔
ترکی کے مشرقی شہر غازی انتب میں ایک شادی کی تقریب میں دھماکا ہوا، جس میں 30افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
شہر کے گورنرنے افسوس ناک واقعے کو دہشت گردی قرار دیا ہے جبکہ حکمران جماعت کے رکن پارلیمنٹ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ دھماکے میں داعش ملوث ہوسکتی ہے۔ ترکی کے نائب وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ دھماکا بظاہر خود کش تھا۔