پاکستان
21 اگست ، 2016

ایم کیو ایم کی بھوک ہڑتال پانچویں روز بھی جاری

ایم کیو ایم کی بھوک ہڑتال پانچویں روز بھی جاری

 

کارکنوں کی گمشدگی، گرفتاریوں اور ماورائے عدالت قتل کے خلاف کراچی پریس کلب پر ایم کیو ایم کی بھوک ہڑتال پانچویں روز بھی جاری ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے کراچی پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتال جاری ہے ۔ ایم کیوایم کے ارکان اسمبلی اور رابطہ کمیٹی کیمپ میں موجود ہیں۔

بھوک ہڑتالیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے گزشتہ روز مسلم لیگ ن اور سنی تحریک کا وفد بھی پریس کلب پہنچا تھا۔

گزشتہ روز بھی ایم کیوایم کے دو رہنماؤں کی بھوک ہڑتال کے دوران طبیعت خراب ہوئی جنہیں کیمپ میں ڈرپ لگائی گئی ، ایم کیوایم کے رہنما عامر خان بھی بھوک ہڑتال کیمپ میں گزشتہ روز شامل ہوگئے ۔

مزید خبریں :