22 اگست ، 2016
وفاقی حکومت اور ایم کیوایم کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات جاری ہیں، ایم کیوایم کے ڈاکٹر فاروق ستارنے متحدہ کے تحفظات سے متعلق پنجاب ہاؤس میں سینیٹر پرویز رشید کو آگاہ کیا۔
پنجاب ہاؤس کراچی میں جاری مذاکرات میں مسلم لیگ ن کی جانب سے وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات پرویز رشید، اسماعیل راہو اور سید شاہ محمد شاہ جبکہ ایم کیوایم کی جانب سے ڈاکٹر فاروق ستار، کنور نوید جمیل اور خواجہ سہیل منصور شامل ہیں۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے سینیٹر پرویز رشید کو متحدہ کے تحفظات سےمتعلق آگاہ کیا، انہوں نے بتایا کہ متحدہ کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے،135 سے زائد کارکنان لاپتہ ہیں جبکہ کئی کو ماورائے عدالت کو قتل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں وفاقی وزیراطلاعات ایم کیوایم کے کراچی پریس کلب پر جاری بھوک ہڑتال کا دورہ کریں گے۔