پاکستان
22 اگست ، 2016

متحدہ کے تحفظات سے وزیر اعظم کو آگاہ کریں گے ،پر ویز رشید

متحدہ کے تحفظات سے وزیر اعظم کو آگاہ کریں گے ،پر ویز رشید

 

 

متحدہ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کراچی میں وزیراطلاعات پرویزرشید سے ملاقات کرکے تحفظات سے آگاہ کیا، پرویز رشید کہتے ہیں کہ متحدہ کی شکایتیں سنجیدگی سے لیں گے، مسئلہ ایک دو روز میں حل کرلیں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے وزیراعظم نوازشریف کی ہدایت پر کراچی کے پنجاب ہاؤس میں ایم کیوایم کے وفد سے ملاقات کی، ایم کیوایم کے وفد کی سربراہی فاروق ستار نے کی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے وفد نے اپنے مطالبات سے آگاہ کیا ہے جو وزیراعظم کو بتائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ کی شکایات کا سنجیدگی سے جائزہ لیا جائے گا اور امید ہے کہ یہ معاملہ ایک دو دن میں حل کرلیا جائے گا۔

مزید خبریں :