22 اگست ، 2016
آآئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کراچی میں میڈیا ہائوسز پر ہونے والے حملوں کا نوٹس لیتے ہوئے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
ترجمان سندھ پولیس کے مطابق میڈیا دفاتر پر مشتعل افراد کےحملے پتھراوُ ،فائرنگ کے واقعات کا آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نےانتہائی سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ساوُتھ سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔
ترجمان کے مطابق آئی جی سندھ نے پولیس کو ہدایات جاری کیںہیں کہ فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں نکلیں اور جائے وقوعہ سے مشتعل افراد کو منتشر کرنے اور ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی جیسے اقدامات کو یقینی بنایا جائے ۔
آئی جی سندھ نے ضلعی پولیس کو ہدایات جاری کیں کہ میڈیا دفاتر پر سیکورٹی مذید بڑھائی جائے اور شہر بھر میں پولیس گشت پیٹرولنگ مذید سخت کرتے ہوئے شرپسند و قانون شکن عناصر کے ساتھ انتہائی سختی سے نمٹا جائے ۔
اے ڈی خواجہ نے کہا کہ متاثرہ علاقوں پر پولیس کنٹرول کے ضمن میں فوری طور پر ریزرو پلاٹونز تعینات کی جائیں تاکہ شہر کا امن تباہ کرنے اور میڈیا دفاتر پر حملے میں ملوث عناصر کے خلاف منظم کاروائیوںکو یقینی بنائی جاسکے۔