کھیل
24 اگست ، 2016

شہریارخان ون ڈے سیریز دیکھنے انگلینڈ پہنچ گئے

شہریارخان ون ڈے سیریز دیکھنے انگلینڈ پہنچ گئے

 

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان ون ڈے سیریز دیکھنے کے لیے انگلینڈ پہنچ گئے ہیں ، اس سے قبل ٹیسٹ سیریز کے دوران وہ 5 ہفتے انگلینڈ میں موجود رہے ۔

82 سالہ چیئرمین پی سی بی شہریار خان کہیں بھی سفر کرنے سے گھبراتے نہیں ، شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ سفر سے انہیں تھکاوٹ نہیں ہوتی ۔

حالانکہ 2 برس قبل جب انہوں نے چیئرمین کا عہدہ سنبھالا تو اعلان کیا تھا کہ وہ اب لمبی مسافت طے نہیں کر سکتے، صرف ضروری جگہوں پر جائیں گے، لیکن شاید کوئی غیر ضروری جگہ ہی نہیں آئی اس لیے وہ ہر جگہ گئے۔

شہریار خان 5 ہفتے انگلینڈ میں رہے ، ٹیسٹ میچز دیکھے اور اب وہ ون ڈے میچز دیکھنے کے لیے انگلینڈ میں موجود ہیں ۔

شہریار خان کولمبو میں اے سی سی کے اجلاس میں شرکت کے بعد انگلینڈ گئے ۔ کہا جا رہا ہے کہ سیریز کے دوران اہم شخصیات نے اسٹیڈیمز میں آنا ہے اس لیے شہریار خان کی وہاں موجودگی ضروری ہے ۔

مزید خبریں :