پاکستان
30 جنوری ، 2012

پشاور:پخہ غلام میں دھماکہ، کالعدم تنظیم کے امیر سمیت 3 افراد جاں بحق

پشاور:پخہ غلام میں دھماکہ، کالعدم تنظیم کے امیر سمیت 3 افراد جاں بحق

پشاور … پشاور کے نواحی گاوٴں پخہ غلام کے زیر تعمیر مکان پر خود کش حملے میں خیبر ایجنسی کی کالعدم انصار الاسلام کے امیر حاجی اخونزادہ سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ دھماکے میں دو بچوں سمیت 8 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اور دیگر اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے، اسپتال ذرائع کے مطابق 5 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ،جن کی جان بچانے کی کوششیں کی جارہی ہیں، دھماکے میں مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔ ڈی سی او پشاور سراج احمد خان کے مطابق پخہ غلام میں حاجی اخونزادہ کے زیر تعمیر مکان پر خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں انصار الاسلام کے امیر حاجی اخونزادہ داماد سمیت جاں بحق ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ کارروائی کالعدم تنظیموں کے درمیان اختلافات کا نتیجہ ہوسکتی ہے۔ نمائندہ جیو کے مطابق پولیس نے تصدیق کی ہے کہ دھماکہ خود کش تھا اور جائے وقوعہ سے خود کش حملہ آورکے کچھ اعضا بھی ملے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق خود کش حملے میں 3 کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا ، دھماکے کی آواز کئی کلو میٹر دور تک سنی گئی۔ پولیس کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب مزدور مکان کی تعمیر میں مصروف تھے، زخمیوں میں 2بچے اور مزدور بھی شامل ہیں۔

مزید خبریں :