15 جون ، 2012
ممبئی … بالی ووڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان کی ایک کے بعد ایک کامیاب ہونے والی فلموں نے ان کو بنادیا ہے اور بھی مہنگا اداکار۔ کسی بھی پارٹی یا تقریب میں شرکت کا معاوضہ اب سے ہوگیا ہے 175 کروڑ روپے۔ دبنگ خان کے نخرے دن بدن بڑھتے چلے جارہے ہیں گزشتہ دنوں انہوں نے اعلان کیا کہ اگر کوئی ان کو اپنی پارٹی میں مدعو کرنا چاہتا ہے تو اس کو اد ا کرنا پڑے گا معاوضہ 175 کروڑ روپے۔ ساتھ ہی اگر تقریب کسی دوسرے شہر میں منعقد کی جائے گی تو ان کیلئے پلین بھی چارٹر کروایا جائے گا۔ حال ہی میں سلو میاں نے ایک کروڑ روپے کی پیشکش ٹھکرا دی ہے، کیونکہ یہ معاوضہ ان کے اعلان کردہ معاوضے سے کم تھا، اب سوچنے والی بات یہ ہے کہ اگر اسی تیزی سے سلمان خان اپنا معاوضہ بڑھاتے رہے تو بھلا کون بلائے گا، ان کو اپنی پارٹی میں۔