30 اگست ، 2016
ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریہ نے کہا ہے کہ امریکہ میں پاکستانی سفیرجلیل عباس جیلانی کو لکھے گئے وائٹ ہائوس کے خط سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں ۔
ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ میں پاکستانی سفارتخانے اور دفترخارجہ کو وائٹ ہائوس سے کوئی خط نہیں ملا۔ رپورٹر کو خبر چلاتے وقت تصدیق کرلینی چاہیے تھی۔
جلیل عباس جیلانی نےامریکی خاتون اول کےساتھ تصویرسوشل میڈیاپرپوسٹ کی تھی، جس پر وائٹ ہائوس کے خط کی خبر دی گئی جس میں کہا گیا کہ مشیل اوباماکاپاکستان ہاؤس کادورہ ذاتی نوعیت کاتھا۔
دورےسےکسی بھی طرح کاسیاسی فائدہ اٹھاناغیرپیشہ ورانہ حرکت ہے۔