پاکستان
30 جنوری ، 2012

لاہور : چالیس سال تک مصلحتوں میں الجھا رہا، جاوید ہاشمی

لاہور : چالیس سال تک مصلحتوں میں الجھا رہا، جاوید ہاشمی

لاہور … پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ وہ 40 سال سے مصلحتوں میں الجھے رہے، تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے دل کی باتیں زبان پر لاسکیں گے۔ یہ بات انہوں نے لاہور میں انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے کے دوران اپنے خطاب میں کہی۔ جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی جب بنی اس وقت ایک خلا تھا لیکن وہ ملک توڑنے کا باعث بن گئی، وہ موروثی سیاست کیخلاف ہیں اس لئے تحریک میں شامل ہوئے۔ ان کاکہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف ملک کو جوڑنے اور ترقی کا باعث بنے گی۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ تحریک انصاف میں نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع ملیں گے اور وہ بھی دل کی باتیں کہہ سکیں گے۔

مزید خبریں :