05 ستمبر ، 2016
ثمرین حمید...افغانستان میں وزارت دفاع کے دفاتر کے کمپاؤنڈ میں دو خودکش دھماکوں میں 24 افراد ہلاک اور 90 زخمی ہوگئے۔
افغان حکام کے مطابق وزارت دفاع کے کمپاؤنڈ میں دو خودکش دھماکے کیے گئے، دھماکوں میں ہلاک ہونے والے افراد میں پولیس چیف، انٹیلی جنس سربراہ، وزارت دفاع کے اعلیٰ حکام، سیکیورٹی اہلکار اور شہری شامل ہیں۔
زخمیوں کو اسپتال پہنچایا جارہا ہے، غیرملکی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان نے افغان وزارت دفاع کمپاؤنڈ میں دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔