16 جون ، 2012
قاہرہ … مصر میں پارلیمنٹ تحلیل کردی گئی۔ مصری فوجی کونسل کا کہنا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ کے حکم پر پارلیمنٹ تحلیل کردی گئی ہے۔ مصری فوجی کونسل نے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا آرڈیننس جاری کردیا ہے۔ واضح رہے کہ مصری سپریم کورٹ نے کچھ عرصہ قبل ہونے والے انتخابات کے ذریعے بننے والی پارلیمنٹ کو غیر آئینی قرار دیا تھا۔