05 ستمبر ، 2016
شام کے مختلف شہروں میں پانچ بم دھماکوں میں 42 افراد ہلاک، جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔ یہ دھماکے ،دمشق ،طر طوس ،حمس اور حساکا میں حکومت کے زیر انتظام علاقوں میں کئے گئے۔
طرطوس میں دو بم دھماکوں میں 35 افراد ہلاک،45 زخمی ہوگئے،حمس میں ہوئے کار بم دھماکے میں 3 افراد ہلاک،دمشق کے نزدیک دھماکے میں ایک شخص ہلاک ،تین زخمی ہو ئے۔
پانچواں بم دھماکا حساکا میں کیا گیا جس میں 3 افراد ہلاک ہو گئے،حساکا بم دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے۔