انٹرٹینمنٹ
06 ستمبر ، 2016

ریحام خان کی ’جانان ‘عید الاضحی پر ریلیز کےلئے تیار

ریحام خان کی ’جانان ‘عید الاضحی پر ریلیز کےلئے تیار

 

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان اب فلمی دنیا کے آسمان پر ابھر رہی ہے، صحافی ہونے کے ساتھ اب وہ ایک فلم کی ہدایت کارہ بھی بن چکی ہیں اور ان کی پہلی فلم ’جانان‘ عید الاضحی پر ریلیز کی جا رہی ہے۔

ریحام کے مطابق یہ ایک ہلکی پھلکی سی رومانوی فلم ہے جس میں پنجاب اور پختون ثقافت کو پیش کیا گیا ہے۔ فلم میں پیش کی جانے والی کہانی اور اس کے کردار عہد حاضر سے تعلق رکھتے ہیں۔

ریحام خان نے فلم کے بارے میں مزید بتایاکہ یہ ہمارے گھروں کی کہانی ہے۔ مثلاً جب ایک ماڈرن پختون لڑکی ایک پنجابی سے شادی کرنا چاہے تو اس کے کیا مضمرات ہو سکتے ہیں۔

تاہم فلم میں دیگر سماجی مسائل پر بھی بات کی گئی ہے۔ فلم کی کہانی ایک پختون لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو برطانیہ سے اعلیٰ تعلیم کے حصول کے بعد پاکستان واپس آتی ہے۔

اس میں مرکزی کردار ارمینہ رانا خان، بلال اشرف اور علی رحمان خان نے ادا کیے ہیں۔

 

مزید خبریں :