دنیا
08 ستمبر ، 2016

روس کے خلاف عائد کردہ پابندیوں میں چھ ماہ کی توسیع

روس کے خلاف عائد کردہ پابندیوں میں چھ ماہ کی توسیع

 

یورپی یونین نے یوکرائن کے تنازع کے حوالے سے روس کے خلاف عائد کردہ پابندیوں میں چھ ماہ کی توسیع کر دی ہے۔

یورپی یونین نے روس کی ایک سو پچاس سرکردہ شخصیات کے خلاف سفری پابندیوں کے ساتھ ساتھ تیس کاروباری اداروں کے خلاف بھی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔

روس کے خلاف یہ پابندیاں یوکرائن میں باغیوں کی حمایت کرنے پر سن دو ہزار چودہ میں عائد کی گئی تھیں۔ ان پابندیوں سے روس کے مالیات، توانائی اور دفاع کے شعبے متاثر ہو رہے ہیں۔

مزید خبریں :