09 ستمبر ، 2016
ہائر ایجوکیشن کمیشن اگلے دس سالوں میں 10 ہزار اسکالروں کو پی ایچ ڈی کیلئے امریکا بھیجے گا۔
منصوبہ بندی ، ترقی اور ریفارمز کے وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن اگلے 10سالوں میں 10 ہزار اسکالروں کو پی ایچ ڈی کیلئے امریکا بھیجے گا، ان اسکالروں کو زراعت ، فوڈ سیکورٹی،میڈیکل، انرجی ،واٹر،موسمیاتی تبدیلی ،ایڈ وانس ڈیجیٹل ٹیکنالوجی میں داخلہ دیا جائے گا۔
امریکا پاکستان تعلیم ، سائنس اور ٹیکنالوجی کے گروپوں کی بدولت 2015 میں امریکا پاکستان کوریڈورسامنے آیا تھا، اس کوریڈور کے تحت طالب علموں کو امریکی یونیورسٹیوں میں اسکالر شپ کیلئے تیاری بھی کرائی جائے گی ، اگر کوئی طالب علم اسکالر شپ حاصل کرنے میں ناکام ہوتا ہے لیکن امریکی یونیورسٹیوں میں داخلہ حاصل کرنے کے اہل ہوتے ہیں تو ایچ ای سی ان کا تمام خرچ برداشت کرے گا۔