30 جنوری ، 2012
لاہور … وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرپٹ حکومت کا راج ہے، لوگوں نے قربانیاں اس لئے نہیں دی تھیں کہ ایک ہاتھ میں ایٹمی قوت ہو اور دوسرے میں کشکول ! ۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پنجاب یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 1971ء میں ایک جرنیل نے ملک کو دو ٹکڑے کر دیا، جرمنی ملیامیٹ ہونے کے بعد آج دنیا کی عظیم قوت ہے، پاکستان آج تک سنبھل نہیں پایا۔ ان کا کہنا تھاکہ قوم اندھیروں میں گھری ہوئی ہے، جیسے ایڈز انسانی جسم کو ختم کر دیتی ہے اسی طرح امداد قوم کو تباہ کر دیتی ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انہیں میڈیا کی ناراضگی قبول نہیں، پوری دنیا میں اس کا اہم رول ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مارچ کے آخر تک ایک لاکھ 10 ہزار لیپ ٹاپس کی تقسیم مکمل ہو جائے گی، آئندہ بجٹ میں طلباء کیلئے 3 لاکھ لیپ ٹاپ رکھے جائیں گے۔