11 ستمبر ، 2016
یو ایس اوپن ویمن ایونٹ کا فائنل، جرمنی کی اینجلک کربر نے جیت لیا ،فائنل میں چیک ریپبلک کی کیرولینا لسکووا کو ہرا کر کیریئرکا دوسرا گرینڈ سلم حاصل کرلیا ۔
نیویارک میں کھیلے جانے والے یو ایس اوپن کے فائنل میں کورٹ ہاؤس فل تھا۔جہاں ورلڈ نمبر ون جرمنی کی اینجلک کربر اور چیک ریپبلک کی کیرولینا لسکووا کے درمیان مقابلہ تھا، لیکن جرمن کھلاڑی نے مخالف کو جم کر کھیلنے ہی نہیں دیا ،اور چھ تین ،چار چھ اور چھ چار سے کامیابی حاصل کرکے ٹرافی اپنے نام کرلی۔
اپنی کامیابی پر اینجلک بے انتہا خوش نظر آئیں ،اینجلک کربر کا یہ سال کا دوسرا گرینڈ سلم ٹائٹل ہے، انہوں نے آسٹریلین اوپن میں کامیابی حاصل کی تھی جبکہ ومبلڈن میں رنر اپ رہی تھیں۔
مینزایونٹ کا فائنل آج سربیا کے نوواک جوکوچ اور سوئٹزرلینڈ کے اسٹینسلاس وارینکا کے درمیان آج کھیلا جائے گا۔