پاکستان
11 ستمبر ، 2016

رائیونڈ مارچ کیخلاف ن لیگ کا پشاور میں مظاہرہ

رائیونڈ مارچ کیخلاف ن لیگ کا پشاور میں مظاہرہ

 

پاکستان مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف کے رائیونڈ مارچ کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ کیا ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ کسی کو رائیونڈ کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے تحریک انصاف کے رائیونڈ مارچ کے خلاف خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے احتجا جی مظاہرہ کیا۔مظاہر ین کا کہنا تھا کہ رائیونڈ انکا سیاسی قبلہ ہے اور اگر کسی نے رائیونڈ کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

مظاہرین نے زمان پارک اور بنی گالا کے گھیرائو کی دھمکی بھی دے دی ۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما ارباب خضر حیات کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف صوبے میں سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کاروائیاں بند کرے اور سنجیدہ طرزسیاست اپنائے۔

مزید خبریں :