11 ستمبر ، 2016
امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں کہ حکمران اپنی 5 سال کی مدت کامیابی سے مکمل کریں مگر حکومتی ناکامیوں سے نظرآتا ہے کہ انہیں جانے کی جلدی ہے۔
منصورہ لاہور میں پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کے دوران سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکومت کرپشن اورپاناما لیکس پرکمیشن بنانےمیں ناکام ہوگئی ہے، سب سے زیادہ کرپشن حکومتی صفوں میں ہورہی ہے،حکومتی رویےسےظاہرہوتا ہےکہ وہ کرپشن کوختم نہیں کرنا چاہتی ۔