پاکستان
12 ستمبر ، 2016

ہائی وےکی خراب صورتحال سےحادثات ہورہےہیں،خورشیدشاہ

ہائی وےکی خراب صورتحال سےحادثات ہورہےہیں،خورشیدشاہ

 

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حکام کو خط لکھ کر نشاندہی کی تھی کہ کراچی سے حیدر آباد سپر ہائی وے پر موٹر وے کے تعمیراتی کام کے سلسلے میں بنائے گئے موڑ خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔

خورشید شاہ نے 2 روز قبل چیئرمین این ایچ اے کو خط میں لکھا تھا کہ حیدرآباد موٹر وے کے زیرتعمیر حصوں کی صورتحال تشویشناک ہے،زیر تعمیر حصوں کی وجہ سے موڑ خطرناک ہوگئے ہیں ، زیر تعمیر حصوں اور خطرناک موڑ کی وجہ سے حادثوں کا خدشہ ہے۔

خط میں لکھا تھا کہ زیر تعمیر حصوں اور موڑ کی وجہ سے7 ستمبر کو ہائی وے پر خطرناک ٹریفک حادثہ پیش آیا اور انسانی جانوں کا نقصان ہوا۔

تاہم این ایچ اے حکام خورشید شاہ کے خط پراب تک کوئی ایکشن نہیں لیا۔

مزید خبریں :