انٹرٹینمنٹ
12 ستمبر ، 2016

’سلی ‘ 3 دنوں میں3 ارب 70 کروڑ روپے کما کر سرفہرست

’سلی ‘ 3 دنوں میں3 ارب 70 کروڑ روپے کما کر سرفہرست

 

ایک بہادر پائلٹ نے چوروں کے گینگ کو مار بھگایا اور باکس آفس پر قبضہ کرلیا ۔بائیوگرافیکل ڈراما مووی ’سلی‘ دریائے ہڈسن پر ہونیوالی کریش لینڈنگ کے سچے واقعے پر بنائی گئی ہے ۔

فنی خرابی کے بعد پائلٹ حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے طیارے کو دریائے ہڈسن پر اتارلینے میں کامیاب ہوجاتا ہے اور تمام مسافر محفوظ رہتے ہیں ۔ تاہم بہادر پائلٹ کو سراہنے کی بجائے اس کے خلاف انکوائری کا آغاز کر دیا جاتا ہے ۔

پائلٹ کا کردار اکیڈمی ایوارڈ یافتہ اداکار ٹام ہینکس نے کیا ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری اکیڈمی ایوارڈ یافتہ کلنٹ ایسٹ ووڈ نے دی ہے ۔سلی اپنی ریلیز کے ابتدائی تین دنوں میں تین ارب 70 کروڑ روپے کماچکی ہے ۔

اسی ویک اینڈ پر ریلیز ہونے والی فلم ’وین دا بائو بریکس‘ ایک ارب چھپن کروڑ روپے آمدنی کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی ۔

دل دہلاتی کہانی پر مبنی ہالی وڈ فلم’ڈونٹ برید‘ اس ہفتے پچاسی کروڑ روپے آمدنی کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی ۔ یہ گروہ ایک نابینا دولت مند شخص کو لوٹنے کا منصوبہ بناتے ہیں لیکن گھر میں چوری کے دوران چاروں اس نابینا کے ہتھے چڑھ جاتے ہیں ۔ پھر وہی نابینا ان کے لیے مشکلات کے پہاڑ کھڑے کردیتا ہے ۔

مزید خبریں :