پاکستان
12 ستمبر ، 2016

عمران حج پر نہیں گئے، شاید شیطان سے مک مکا ہوگیا، پرویز رشید

وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان حج پر نہیں گئے ، شاید اُن کا شیطان سے مک مکا ہوگیا ہو، عوام کو رائے ونڈ جانے کی دھمکی دی، ہم نے نہیں روکا لیکن ان کے کزن سمیت سب سیاسی جماعتوں نے مخالفت کردی ، عمران خان تنہا ہوگئے۔

وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید لاہور میںمیڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا وزیراعظم اور میری طرف سے قوم کو حج کی مبارکباد قبول ہو ، اللہ کا شکر ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت میں حج کی سعادت سستی ہوئی ۔

پرویز رشید نے کہا کہ نواز شریف حکومت نے حج کے مقدس فریضے کیلئے ریکارڈ سہولتیں فراہم کیں ، سرکاری حج کے اخراجات اور سہولت بھی بہتر ہے۔

پرویز رشید نے مزید کہاکہ حج کے مقدس مہینے میں عمران خان نے دو وعدے کئے ، ایک وعدہ حج پر تشریف لےجانے کا کیا دوسرا رائیونڈ جانے کا ،عمران حج پر اس لئے نہیں گئے کہ اللہ نے انہیں اجازت نہیں دی ،دوسری وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ عمران خان کا شیطان سے مل مکا ہو گیا ۔

انہوں نے کہا کہ رائیونڈ جانے سے ہم نے عمران خان کو روکانہیں ہے ،عمران خان اکیلے رہ گئے ہیں ، رائیونڈ جانے کیلئے ان کا کوئی اتحادی تیار نہیں ،عمران کی مثال یہ ہے ، نہ خدا ہی ملا نہ وصال شیروانی۔

پرویز رشید نے کہا کہ پی پی پی ،جماعت اسلامی اور دیگر جماعتوں نے پی ٹی آئی ریلی میں شرکت سے انکار کیا، وہ اکیلے رہ گئے ہیں، سپریم کورٹ اورچوٹی زیریں پر حملے سے متعلق سوال پرپرویز رشید غصے میں آ گئے ،کہاساری باتیں اور الزامات جھوٹے ہیں۔

مزید خبریں :