12 ستمبر ، 2016
کراچی میں ڈی جی رینجرز میجرجنرل بلال اکبر کی صدارت میں اجلاس ہوا ہے،ترجمان رینجرز کے مطابق اجلاس میں رینجرز اور پولیس کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اجلاس میں امن وامان کی صورتحال بالخصوص عیدالاضحی پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان کے مطابق اجلاس میں امن وامان یقینی بنانے کےلیے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی،ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے مربوط لائحہ عمل تیار کرلیا گیا ہے۔