12 ستمبر ، 2016
احمد ریحان...اس عیدالاضحیٰ پر ملک بھر میں 1کروڑ 5لاکھ سے زائد مویشی قربان ہوں گے۔اس سال 27 لاکھ گائے، 40لاکھ بکرے، 8 لاکھ دنبے،30 ہزار اونٹوں کی قربانی دی جائے گی۔
چمڑا بنانے والی ٹینریز ایسوسی ایشن کے مطابق مارکیٹ میں گائےکی کھال 1600 روپے، بکرے کی 250 روپے تک ہے، پچھلے سال قربانی کی کھالوں کی مالیت 8 ارب روپے بنی تھی۔
اس سال قیمتیں مزید کم ہونے پر کھالوں سے جمع ہونے والی رقم کی مالیت 7 ارب تک رہے گی۔