13 ستمبر ، 2016
امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو کی مسجد میں رات گئے آگ لگ گئی ۔
امریکی شہر اورلینڈو کی مسجد میں رات گئے لگنے والی آگ کے بارے میں کاؤنٹی شیرف نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ مسجد میں آگ لگائی گئی ہے ۔ کاؤنٹی شیرف کے مطابق وڈیو میں آگ لگنے سے پہلےایک شخص کو مسجد میں جاتے دیکھا گیا ہے۔
امریکی حکام کے مطابق اس مسجد میں اورلینڈو فائرنگ کا حملہ آور عمرمتین بھی جایا کرتا تھا۔