پاکستان
13 ستمبر ، 2016

عید الاضحی: سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی جاری

عید الاضحی: سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی  جاری

 

ملک بھر میں آج عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے ۔ نمازعید کے ہزاروں چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے۔نماز کے بعد گلے مل کر تمام گلے شکوے دور کیے گئے۔ سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی جاری ہے۔

ملک بھر میں نمازعید کے ہزاروں چھوٹے بڑے اجتماعات،وزیراعظم نوازشریف نے رائےونڈ میں نماز عید ادا کی۔ قائم مقام صدر میاں رضا ربانی،گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد نےجناح گراؤنڈ کراچی،خورشید شاہ نے سکھر،بلاول بھٹو نے گڑھی خدابخش،سراج الحق نے منصورہ،یوسف رضا گیلانی نے ملتان میں عید کی نماز ادا کی ۔

اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی نمازعیدالاضحی کی ادائیگی کے بعد سنت ابراہیمی کی ادائیگی جاری ہے، اسلام آباد میں نمازعید کے 796 چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے، جن پر 3 ہزار سیکورٹی کے اہلکار تعینات تھے۔

لاہور میں سیکڑوں مقامات پر نماز عید الاضحی کے اجتماعات ہوئے، گورنر، وزیراعلیٰ پنجاب، امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور سربراہ عوامی تحریک طاہر القادری نے لاہور میں عید کی نماز پڑھی۔

نماز عید کےاجتماعات میں شہریوں نے پاکستان اور اسلام کی سربلندی، ترقی اور سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں مانگیں۔نماز عید کے بعد فرزندان اسلام اپنے قربانی کیلئے لائے گئے جانوروں کو اللہ کی راہ میں قربان کر رہے ہیں۔

عید الاضحی کے موقع پربڑے شہروں میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ، رینجرز اور پولیس کی نفری عید گاہوں ، مساجد، امام بارگاہوں اور اہم شاہراہوں پر تعینات ہیں۔نماز عید الاضحی کے اجتماعات کے بعد شہری سنت ابراہیمی کا فریضہ سر انجام دیتے ہوئے اپنے پسند کے جانوروں کی قربانی پیش کر رہے ہیں۔

جہاں قربانی ہوگئی قربانی،وہاںانہوں نے بھون کرکلیجی اپنی بھوک مٹالی،لیکن دوپہر کے کھانے میںدسترخوان پرچانپیں،کڑاہی،مصالحے دار بریانی،مزیدار قورمہ،بھنا گوشت اور نہاری خوب سجے گا ، شام کو سب کے ساتھ باربی کیو کی باری آئے گی۔

منی،گڑیا،ببلو کے شیرو،ٹائیگر،سلطان قربان سب ہوگئے ،رات بھر پیارے جانوروں کو ٹہلانے والے،ناز نخرے اٹھانے والے ننھے بچے اداس ہوگئے۔

ملتان میں گٹرمیں گرنے والے بیل کو کرین کی مدد سے نکال لیاگیا،امین حفیظ نے بھی بکرے کی قربانی کرلی۔

ماہرین صحت کہتے ہیں گوشت کھائیں لیکن ہاتھ ذرا ہولا رکھیں،قربانی کے گوشت کو فوری طور پر نہ پکائیں،ایک دو گھنٹے رکھیں پھر ہنڈیا چڑھائیں ،جب اچھی طرح گل جائے تو خوب چبا چبا کر کھائیں۔

مزید خبریں :